جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے ابھی مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے ابھی مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر کچھ پیرا میٹرز طے کیے ہیں جس کے تحت لاک ڈاؤن کریں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے آمدورفت محدود کرنی ہوگی، درخواست کرتا ہوں ہم سب کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مردان کے انتقال کرجانے والے شخص کی یوسی کو لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے، اگر لاک ڈاؤن کی طرف جارہے ہیں تو پھر کس چیز کا انتظار کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: 7.21 ارب روپے کورونا سے متعلق سامان کی خریداری کیلیے ریلیز

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر وفاق سمیت تمام صوبوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا، جو لوگ روزانہ کی بنیاد پر کماتے ہیں وہ متاثر ہورہے ہیں، ہم معاملے کا شفاف طریقے سے جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیاری کے اندر ایران سے کچھ لوگ غیرقانونی طور پر داخل ہوئے جس کا وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیا ہے، جو لوگ آئے ہیں ان کو ٹریس کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایکسپو سینٹر کراچی میں پاک فوج کے تعاون سے فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کر کے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ 7.21 ارب روپے محکمہ صحت اور کمشنر سکھر کو بھیجے گئے ہیں یہ تمام فنڈز کرونا سے متعلق سامان کی خریداری پر خرچ ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں