اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صرف شعبہ سائنس ہی دنیا کو وبائی مرض کروناوائرس سے بچا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ پاکستانی محققین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ مہلک مرض کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف شعبہ سائنس ہی دنیا کو وبائی مرض کروناوائرس سے بچا سکتا ہے۔
Only Science can save the world from such pendamics,Pakistani scientists around the world and in Pak are playing crucial role in a combat against #coronavirus I may request Pakistani Reserach institutions n Researchers to work on affordable versions of Ventilators….
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 19, 2020
پاکستان دنیا بھر کی طرح خود بھی مہلک وائرس سے لڑ رہا ہے۔ ملک میں مستند کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 326 ہے۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔
کرونا سے نمٹنے کے لیے میڈیکل پلان آف ایکشن تیار کر لیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
اس اہم مشن میں پاک فوج بھی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے میڈیکل پلان آف ایکشن تیار کر لیا ہے، دعا ہے اللہ پاکستان کو کرونا وائرس کی وبا سے محفوظ رکھے، افواج پاکستان پوری طرح تیار ہے، سول اداروں کے ساتھ مل کر تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، وبا پر قابو پانے کے لیے وفاق اور صوبوں سے رابطے میں ہیں۔