اشتہار

کرونا وائرس، ایران میں ہر 10 منٹ میں ایک شخص ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے سبب ہر 10 منٹ میں ایک شخص ہلاک ہورہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے نتیجے میں ہر 10 منٹ میں ایک شخص ہلاک ہورہا ہے اور ہر گھنٹے میں 50 افراد وائرس میں مبتلا ہورہے ہیں۔

ایرانی نائب وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 18407 ہوچکی ہے جبکہ 1284 افراد وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

وزارت صحت کے ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امسال نئے سال کا تہوار نوروز بھی گھروں میں منائیں۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ، ایرانی حکومت نے 85 ہزار قیدی رہا کردیے

واضح رہے کہ ایران کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، حکومت نے اسکول، یونیورسٹیز کو بند رکھنے، کھیلوں، ثقافتی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے 85 ہزار قیدیوں کو عارضی طور پر رہا کردیا تھا، رہائی پانے والے قیدیوں کی تفصیلات اور تمام ڈیٹا لیا گیا تھا اور انہیں پابند کیا گیا تھا کہ وہ شہر اور ملک چھوڑ کر کہیں نہیں جاسکتے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ایران میں کرونا وائرس کے سبب سپریم لیڈر مقرر کرنے والی مجلس ماہرین کے رکن آیت اللہ ہاشم بطحای انتقال کرگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں