اشتہار

فرانسیسی ادارے کی کرونا وائرس بنانے کی افواہوں کی تردید

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس : فرانس کے پاسچرانسٹیٹیوٹ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کوویڈ 19 وائرس (کرونا) بنانے کی افواہوں کی تردید کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی شہر ووہان سے ساری دنیا میں پھیلنے والے ہلاکت خیز کرونا وائرس سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی تھی کہ ہزاروں افراد کی جانیں لینے والا وائرس فرانس میں واقع پاسٹر نامی انسٹیٹیوٹ نے تیار کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر  انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر آف وائرس اینڈ امیونیٹی ریسرچ کے پروفیسر اولیور سزوارٹز نے واضحات دیتے ہوئے کہا کہ پاسچر انسٹیٹیوٹ کسی قسم کے وائرس بنانے کا ذمہ دار نہیں ہے۔

- Advertisement -

پروفیسر نے بتایا کہ انسٹیٹیوٹ نے جنوری میں یہ اعلان کیا تھا کہ ہم نئے کرونا وائرس 2019 (کوویڈ 19) وائرس کی شدت کو کم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

پروفیسر نے بتایا کہ پاسچر وائرس کی تشخیص ہونے والے پہلے مریضوں کے نمونوں پر کام کررہا ہے تاکہ اس وائرس کی جنس معلوم ہونے کے بعد اس کے علاج پر کام کیا جاسکے۔

پروفیسر اولیور نے بتایا کہ ہمارے انسٹیٹیوٹ نے وائرس نہیں بنایا لیکن ہم مسلسل اس کا علاج دریافت کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

https://www.facebook.com/InstitutPasteur/videos/615505539033956/

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں