اشتہار

کرونا لاک ڈاؤن، کتے کا ڈرون کے ساتھ مٹر گشت، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں کرونا وائرس قہر برسا رہا ہے جس کی وجہ سے کروڑوں شہری گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

چین کے شہر ووہان سے گزشتہ برس دسمبر میں پھیلنے والے مہلک وائرس کو عالمی ادارہ صحت نے کووڈ 19 کا نام دیا اور جب صورت حال گھمبیر ہوگئی تو اس وائرس کو وبا قرار دیا۔

آج تک کی اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے دس ہزار سے زائد مریض موت کے منہ میں جاچکے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی بڑھ کر تقریباً 2 لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔

- Advertisement -

عالمی ادارہ صحت نے یورپ کو کرونا وائرس کا مرکز قرار دیا، جہاں عالمگیر وبا نے تباہی مچادی ہے اور صرف اٹلی میں ہی 3400 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

اس سے قبل چین میں کرونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں البتہ گزشتہ پانچ روز سے اٹلی میں خوفناک صورت حال دیکھنے میں آرہی ہے۔

دنیا کے تقریبا تمام ہی ممالک نے اپنے عوام کو وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔ امریکا، برطانیہ، یورپ، خلیجی اور مشرقِ وسطیٰ سمیت تمام ہی ممالک کی حکومتوں نے مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن کیا ہے تاکہ عوام کرونا سے محفوظ رہ سکیں اور بیماری پر قابو پایا جاسکے۔

ترک اور فلسطین کے وسط میں واقع ملک قبرص میں بھی لاک ڈاؤن ہے اور وہاں کے شہری گھروں پر وقت گزار رہے ہیں ایسے میں پالتو جانوروں کو باہر بھیجنا بڑا چیلنج ہے۔

قبرص کے دارالحکومت نکوسیا کے شہری نے کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے خود کو گھر تک محدود کرلیا جبکہ وہ اپنے کتے کو روزانہ باہر گلی میں بھیجتا ہے۔

 

5th day quarantine.
Stay Home Safe but don’t forget your dog happiness..
🦠🦠🦠😇😇😇
For media you can use the link below: 👇👇👇👇

Posted by Vakis Demetriou on Wednesday, 18 March 2020

کتے پر نظر رکھنے کے لیے مالک ڈرون کیمرے کا استعمال کرتا ہے۔ مالک کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح بالکل بے فکر رہتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں