کراچی: ماہر امراض سینہ ڈاکٹر جاوید اکرم نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس تمباکو نوشی کرنے والے افراد پر تیزی سے اثرانداز ہوتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس بزرگوں اور تمباکو نوشی کرنے والوں پر تیزی سے اثرانداز ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کرونا خواتین کی نسبت مردوں میں تیزی سے پھیلا، کروناوائرس سے متعلق 3ڈرگس میں کام ہورہا ہے جبکہ ایک دوا پر کافی ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب جناح اسپتا ل کراچی کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کروناوائرس کے خاتمے سے متعلق ابھی کوئی دوائی نہیں، امریکا سمیت مختلف ممالک میں ویکسین کی تیاری کی جارہی ہے، 5احتیاطی تدابیر اپنانے سے وائرس سے کچھ حد تک بچا جاسکتا ہے۔
کورونا وائرس؛ سندھ حکومت نے اچھی خبر سنا دی
ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو آن لائن ہوم ورک دیاجاسکتا ہے۔ پارکس، مالز اور جیمز میں لوگوں کو جانے سے اجتناب کرنا چاہیے، غیرضروری دوا نہیں لینی چاہیے، بیرون ملک سے آنے والوں کواس وقت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔