ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کرونا وائرس : پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کرونا وائرس کی وبا کے باعث پاکستان ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا، پی آئی اے نے بیرون ملک جانیوالی پروازوں کا آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کے پیش نظر کئی ممالک نے حفاظتی اقدامات کی خاطر فلائٹ آپریشن معطل کیے ہیں تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

پاکستان ایئرلائن نے بھی وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے 22 مارچ سے بیرون ملک جانے والی پروازوں کا آپریشن عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کل سے پی آئی اے کی کوئی پرواز بیرون ملک کےلیے اڑان نہیں بھرے گی، پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن کی پابندی کا اطلاق 28 مارچ تک رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات پر پی آئی اے نے آپریشن کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عمان اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کرونا وائرس کے پیش نظر بیرون ملک پروازوں کا آپریشن معطل کرچکے ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں