بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

کیا کرونا وائرس لیب میں‌ بنا؟ سائنس دانوں نے وضاحت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : سائنس دانوں نے مہلک ترین وائرس کوویڈ 19 کو لیبارٹری میں تیار کرنے یا انسانوں کے بنانے کی تردید کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے نئے نوول کرونا وائرس سے متعلق سوشل میڈیا پر کچھ حلقوں کی جانب سے اس شبے کا اظہار کیا جارہا تھا کہ کہ کوویڈ 19 وائرس کو لیبارٹری میں تیار کیا گیا ہے۔

امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے سائنس دانوں نے اس شبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس قدرتی طور پر بنا ہے۔ اسے کسی انسان نے نہیں بنایا۔

- Advertisement -

یہ تحقیق جریدے جرنل نیچر میڈیسین میں شائع ہوئی ہے جس میں سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ جیسے ہی یہ وبا پھیلنا شروع ہوئی چینی سائنس دانوں نے کرونا کے جینوم کا سیکونس تیار کرکے اس کا ڈیٹا دیگر ممالک کو بھی ارسال کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائنس دانوں نے وائرس کے اسپائک پروٹین سمیت مختلف حصّوں کا تجزیہ کرکے معلوم ہوا کہ اسپائیک پروٹینز میں موجود آربی ڈی پورشن انسانی خلیات کے باہر موجود ریسیپرٹر ایس ٹو کو ہدف بناتا ہے۔

اس وائرس کے اسپائیک پروٹین اتنے بہتر انداز میں انسانی خلیات کو جکڑتا ہے، جس کے باعث سائنس دان یہ کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں یہ قدرتی عمل کا نتیجہ تو ہوسکتا ہے لیکن انسانی ہاتھوں کا بنایا ہوا نہیں ہے۔

اس وائرس کے قدرتی ہونے کا ثبوت اس کے مجموعی مالیکولر اسٹرکچر ہے اور اس نئے وائرس میں ریڑھ کی ہڈی کی ساخت چمگادڑوں اور پینگولین میں پائے جانے والے وائرسز سے ملتی ہیں۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر میں 2 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد کو مریض بنا دیا ہے جبکہ اس وائرس میں مبتلا 11 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں