ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

فضائی آپریشن کی معطلی کے پیش نظر ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں فضائی آپریشن کی معطلی کے پیش نظر ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 2 ہفتے کے لیے انٹرنیشنل فلائٹس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فضائی آپریشن کی معطلی کے پیش نظر ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ فضائی عوام کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کرنے پڑ رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایمرجنسی سیل قائم کیا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیلپ لائن 0519212525 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ معاون خصوصی معید یوسف کا کہنا تھا کہ کئی ممالک میں کرونا کے باعث لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، کرونا وائرس میل ملاپ کے باعث تیزی سے پھیلا ہے، حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے 2 ہفتے انٹرنیشنل فلائٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: کروناوائرس: وزیر اعظم کی ہدایات پر فضائی آپریشن معطل

معید یوسف کا کہنا تھا کہ معلوم ہے بیرون ملک پاکستانیوں کو مشکلات ہوں گی، پاکستانیوں کی حفاظت کے لیے ہی انٹرنیشنل فلائٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فارن مشن عالمی سطح پر سپورٹ فراہم کررہے ہیں، ویزے کی مدت ختم ہونے والے پاکستانیوں کی مدد کی جائے گی، غیرملکی ایئرلائنز کو خالی جہاز لانے کے لیے بھی اجازت لینا ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان ایئرلائن نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے 22 مارچ سے اندورن و بیرون ملک جانے والی پروازوں کا آپریشن مکمل طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں