اشتہار

کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے اسپتال میں چوری کی بڑی واردات

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے اسپتال کو بھی چوروں نے نہ بخشا اور وہ اے ٹی ایم مشین لے اڑے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہارنیٹ اسپتال کرونا وائرس کے 51 مریض زیر علاج ہیں، جہاں نامعلوم افراد کیش کی مشین لے کر فرار ہوگئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق مشین میں نقد رقم موجود تھی، پولیس کو واقعے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق لندن کے شمالی علاقے میں واقع این ایچ ایس اسپتال حکومت کی زیرسرپرستی چل رہا ہے۔

- Advertisement -

انتظامیہ کے مطابق چوروں نے کینٹین میں لگی مشین سے رقم نکالنے کی کوشش کی جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور پھر وہ مشین ہی ساتھ لے گئے ، یہ اے ٹی ایم کرونا کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے زیر استعمال تھی۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں ایک اور پاکستانی نژاد کورونا وائرس سے جاں بحق

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسپتال انتظامیہ نے واقعے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے پاس ایسی واردات کے بعد کوئی الفاظ نہیں ہیں‘۔

دوسری جانب برطانیہ میں کرونا کے 81 ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ میٹروپولیٹن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق اے ٹی ایم چوری کرنے والے افراد کو جلد ہی گرفتار کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں