تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

برطانیہ میں ایک اور پاکستانی نژاد کورونا وائرس سے جاں بحق

لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس سے ایک اور پاکستانی نژاد شہری چل بسا، برطانیہ میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 233 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں 46 سالہ پاکستانی نژاد شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔

جاں بحق شخص ٹیلفورڈ کا رہائشی تھا اور اس کا آبائی تعلق ڈڈیال آزاد کشمیر سے ہے، فیملی کے پانچ افراد کو شیفیلڈ میں آئیسولیشن میں رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

جاں بحق شخص دل کے عارضے میں مبتلاء تھا اور چند سال قبل بائی پاس بھی ہوا تھا۔

اس سے قبل 17 مارچ کو کرونا وائرس میں مبتلا پاکستانی نژاد برطانوی شہری جاں بحق ہوگیا تھا، جاں بحق شخص کا تعلق لندن کے علاقے بارکنگ سے تھا۔

جاں بحق شخص کے خاندان کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا، متوفی کی عمر 60 سال تھی اور اس کا تعلق گوجر خان سے تھا۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 233 ہوگئی ہے، متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں