اسلام آباد : وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری امریکا سے واپسی پرآئسولیشن اختیار کرلی اور کہا بیرون ممالک سےآنے والے افراد اپنے گھروالوں سے فاصلہ رکھیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے امریکا سے واپسی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
ویڈیو پیغام میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 3 دن پہلےامریکاسےواپس آیاہوں اورخود کو محدود کررکھاہے ، میں نے اپنے کوروناوائرس کےٹیسٹ بھی کرائے، 3دن سے مکمل آئسولیشن میں ہوں، اپنی فیملی سے بھی نہیں ملا۔
Our Federal Minister returning from US and since than
1_ Tested himself for Corona Virus and tested negative
2_ Went into Self Isolation
3_ Promoting Social Distancing
4_ Suggesting Cleaning Hands with SoapWhat has Shahabaz Sharif done since returning?https://t.co/tS8zvEUnDO
— Hassan Khan (@hassan_k82) March 22, 2020
،فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ مجھےڈیٹاملاہےجہلم میں 900سے 1100افرادبیرون ممالک سےآئے، میری ان سےاپیل ہےکہ خودکومحدودرکھیں اور بیرون ممالک سےآنے والے افراد اپنے گھروالوں سے فاصلہ رکھیں۔
خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس سے6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 803 ہوگئی ہے، سندھ میں 352،پنجاب میں225، بلوچستان میں 108،کے پی میں 31 کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گلگت بلتستان میں71،اسلام آبادمیں15،آزادکشمیرمیں ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ کوروناوائرس سے6مریض صحتیاب ہوچکےہیں۔
واضح رہے دنیاکے192ممالک کوروناوائرس کی لپیٹ میں، کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد14687ہوگئی ہے جبکہ وائرس سے3لاکھ38ہزار724افراد متاثر ہیں۔