اشتہار

کرونا وائرس میں مبتلا مصری فوجی جنرل انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: کرونا وائرس میں مبتلا مصر کے فوجی جنرل خالد شلتوت انتقال کرگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر میں فوجی جنرل خالد شلتوت کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے، مصری فوج کے مطابق میجر جنرل خالد کرونا وائرس میں مبتلا تھے اور اتوار کے روز ان کی موت واقع ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق خالد شلتوت واٹر ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر بھی تھے، مصری فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میجر جنرل خالد شلتوت کا شمار قابل ترین فوجی افسروں میں ہوتا تھا۔

- Advertisement -

مصری فوج کے ترجمان کے مطابق خالد شلتوت کے کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے پر فوج صدمے سے دوچار ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر مصری فوج نے لبریشن کمپلیکس، مرکزی چوراہوں، شاہراہوں، سب ویز، میٹرو ٹرین، جامعات، پارلیمنٹ ہاؤس اور وزیراعظم ہاؤس سمیت دیگر عمارات کی صفائی کا عمل شروع کررکھا ہے۔

مصری فوج کے ترجمان کے مطابق میجر جنرل شلتوت کے انتقال کے باوجود فوج شہروں اور اہم تنصیبات کی صفائی اور اسپرے کا کام جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس: مصر کے تمام ایئرپورٹس بند کردیے گئے

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر مصر کے تمام ایئرپورٹس 19 سے 31 مارچ تک بند کردئیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے صدارتی فرمان جاری کر کے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم معطل کردی تھی جس پرعمل درآمد 15 مارچ سے شروع کر دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں