جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کورونا؛ معمر جوڑے پر کھانسنے والے 3 نوجوان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں معمر جوڑے کے منہ پر کھانسے والے اوباش نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کاؤنٹی ہیتفورڈشائر کے پائینس پارک میں پیش آیا جہاں تین نوجوانوں نے معمر جوڑے کے منہ پر کھانسی کی اور فرار ہوگئے۔

بھاگنے والے نوجواں کو پکڑنے کے لیے ایک کارسوار نے پیچھا کیا تاہم وہ اس میں ناکام رہا جب کہ 70 سالہ خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی معائنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

- Advertisement -

معمر خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ 3 نوجوانوں نے منہ کے پاس آ کر کھانسی کی جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی۔

پولیس نے 3 مشتبہ نوجوانوں کو گرفتار کیا اور ابتدائی تفتیش کے بعد انہیں چھوڑ دیا، پولیس نے شہریوں سے معاملے کے حوالے سے تفصیلات اور ثبوت فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ مہلک وبا سے برطانیہ سمیت دنیا بھر میں خوف و ہراس کا عالم ہے، صرف ہیتفورڈشائر میں کورونا وائرس کے 92 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ برطانیہ بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 6 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور 336 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں