ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ہائیڈرو کلورکین کے بہت جلد مثبت اثرات آئے ہیں، امریکی صدر

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہائیڈرو کلورکین کے بہت جلد مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہائیڈرو کلورکین کے بہت جلد مثبت اثرات سامنے آئے ہیں، ہم کل سے نیویارک اور دیگر مقامات پر یہ دوا شروع کرانے جارہے ہیں۔

دوسری جانب نیویارک پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہائیڈرو کلورکین نے کرونا وائرس کے ایک مریض کی جان بچائی ہے، متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ کرونا مرض میں مجھے آئی وی ڈرپ پر رکھا گیا تھا۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے مشورے کے بعد دوست نے ہائیڈرو کلورکین کھانے کا کہا، ہائیڈرو کلورکین کھانے کے بعد  طبیعت کافی بہتر ہوگئی۔

مزید پڑھیں: ملیریا کی ایک پرانی دوا کرونا وائرس کے خلاف مددگار ہے، امریکی صدر

کرونا کے مریض کا دعویٰ ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی تجویز کردہ دوا سے صحت یاب ہوگیا ہوں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے چند روز قبل بھی ہائیڈرو کلورکین کو کرونا وائرس کے علاج کے لیے صحت مند قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 16 ہزار 314 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 72 ہزار 634 ہوگئی ہے، دنیا بھر میں کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 373 ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں