ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

‘وزیراعظم عمران خان جلد عوام کیلئے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرنیوالے ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عوام کے درد کا مداوا کرنےکیلئےپہلے ہی لائحہ عمل ترتیب دے چکے ہیں ، عمران خان جلد عوام کیلئےبڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرنیوالے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیان پر ردعمل کا اطہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز  صاحب قومی یکجہتی اور اتحاد سے کوئی انکاری نہیں، حکومت کو طویل لیکچر دیتے ہوئے کچھ اپنی ذمہ داری کااحساس بھی کرتے،ٹوئٹ

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آپ کے خاندان نے جو کمایا اسی ملک سےکمایا اور باہر لے گئے، اچھا ہوتا اپنی بےپناہ دولت سے عوام کیلئے آج کچھ مختص کرنےکا اعلان کرتے؟ آج آپ کو اعلان کرنا تھاشریف خاندان سرمایہ پاکستان واپس لا رہا ہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عوام کے درد کا مداوا کرنےکیلئےپہلے ہی لائحہ عمل ترتیب دےچکے، وزیراعظم عوام کیلئےبڑے ریلیف پیکج کا جلد اعلان کرنیوالے ہیں۔

مزید پڑھیں : کورونا وائرس ، حکومت کا عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ

یاد رہے حکومت نے کوروناوائرس کےممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر عوام کو ریلیف فراہم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ، مشیر خزانہ کاکورونا کے خلاف درکار فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا فنڈز سے دوائیں اور مشینری خریدی جائے گی۔

عبدالحفیظ کا کہنا تھا کہ فنڈکے استعمال پراین ڈی ایم اے اور وزارت منصوبہ بندی میں رابطےکیےجائیں، فنڈکے حصول میں کوئی تاخیر براداشت نہیں کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں