جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کروناوائرس: ’’پاکستان محدود وسائل کے باوجود ہر ممکن اقدام کررہا ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دارالحکومت میں قائم اٹلی کے سفارت خانے پہنچے اور اطالوی سفیر سے خصوصی ملاقات کی، اس دوران کروناوائرس کے تباہ کاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی سفیر سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرونا وبا کے باعث اٹلی میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جس پر اطالوی سفیر نے وزیرخارجہ کا خیر مقدم کیا۔

شاہ محمود کا کہنا ہے کہ کروناعالمی وبا نے بہت تیزی کے ساتھ دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے، یہ وہ چیلنج ہے جس کا سامنا ہم سب کو درپیش ہے، عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے اقوام عالم کو متفقہ کاوشیں کرنا ہوں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی آفت سے نمٹنے کے لیے پاکستان محدود وسائل کے باوجود ہر ممکن اقدام کررہا ہے۔ دریں اثنا اطالوی سفیر نے سفارتخانے آمد اور مشکل گھڑی میں اظہار یکجہتی پر وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

بڑی خبر، پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 4 مریض صحتیاب

خیال رہے پاکستان میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 892ہوگئی جبکہ وائرس سے اب تک 7مریض جاں بحق ہوچکے ہیں، خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس سے 3افراد جاں بحق ہوئے، کراچی اور بلوچستان میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ گلگت بلتستان میں کرونا کے خلاف کام کرنے والے ڈاکٹرجاں بحق ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں