اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

کرونا کا وار، اولمپکس 2020 ایک سال کے لیے ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے کرونا وائرس کے پیش نظر اولمپکس 2020 کو ایک سال کے لیے ملتوی کردیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (آئی او سی) کے ممبر ڈک پاؤنڈ کا کہنا تھا کہ رواں سال ٹوکیو میں اولمپکس کا انعقاد ہونا تھا البتہ کرونا کی صورت حال کے پیش نظر ہم نے ایونٹ کو ملتوی کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ اب اولمپکس 2021 کا انعقاد آئندہ سال گرمیوں میں ہوگا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ آئی او سی کی جانب سے اولمپکس 2020 کا شیڈول جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق چوبیس جولائی سے شروع ہونے والے مقابلے 9 اگست تک جاری رہتے۔

ان مقابلوں میں دنیا بھر کے ایتھلیٹس نے حصہ لینا تھا، کرونا وائرس کے پیش نظر تقریباً تمام ہی ممالک نے فلائٹ آپریشن معطل کردیا جس کی وجہ سے اُن کی دستیابی ناممکن تھی۔

کرونا وائرس کی وجہ سے کھلاڑیوں کی ٹریننگ بھی بہت زیادہ متاثر ہوئی کیونکہ انہوں نے وبا سے محفوظ رکھنے خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

ڈک پاؤنڈ کا کہنا تھا کہ ہمیں ایونٹ کے ملتوی کرنے کا بہت زیادہ افسوس ہے مگر کھلاڑیوں اور شائقین کی زندگیاں ہمارے لیے بہت اہم ہیں جس کی وجہ سے تمام ممالک کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں