پشاور:پولیس نے کورونا سے بچاؤ کیلئے چینی طرز کے حفاظتی سوٹ تیار کر لئے، تیارکئےگئےسوٹ قرنطینہ میں ڈیوٹی پراہلکاراستعمال کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ، اس سلسلے میں پشاور کی پولیس نے کورونا وائر س سے بچنے کے لئے چینی طرز کے حفاظتی سوٹ تیار کر لئے ہیں۔
حفاظتی سوٹ سر، پاؤں، ہاتھوں سمیت پورے جسم کومحفوظ بنانےکیلئےاستعمال ہوں گے ، کےپی پولیس کی جانب سے ابتدائی طور پر 100سوٹ تیار کئے گئے ہیں۔
سی پی اوپشاور محمد علی گنڈاپور کا کہنا ہے کہ تفتان بارڈر سے آئے تمام زائرین کو قرنطینہ سینٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے، تیارکئےگئےسوٹ قرنطینہ میں ڈیوٹی پراہلکاراستعمال کر رہے ہیں۔
محمد علی گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی پروٹیکشن سوٹ، پولیس لائن کے انٹری پوائنٹس، لاک ڈاؤن والے علاقوں اور مخصوص چیک پوائنٹس پر موجود اہلکاروں کو دیے جائیں گے۔
خیال ہے پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ، اور متاثر افراد کی تعداد 1000 تک جا پہنچی ہے ، جبکہ 7 افراد ابھی تک کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔
کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرات کو روکنے کے لئے ملک کے چاروں صوبوں میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔