اشتہار

سندھ لاک ڈاؤن مزید سخت، پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز کو مخصوص اوقات میں کھولنے کی اجازت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول اور سی این جی اسٹیشنز کو رات 8 بجے تک بند کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کےاحکامات پر کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن مزید سخت کرتے ہوئے سی این جی اسٹیشنز کو صبح 8 سے رات 8 (12 گھنٹے) تک کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق صوبے بھر کے پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز رات 8 بجے کے بعد اگلی صبح 8 بجے تک مکمل بند رہیں گے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق حکومتی احکامات کے پیش نظر اسٹیشنز کو 12 گھنٹے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: سندھ لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ، اشیائے خوردونوش کی دکانیں بھی بند رہیں گی

یاد رہے کہ ایک روز قبل سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اشیائے خوردونوش کی دکانیں 12 گھنٹے بند رکھنے کا اعلان کیا اور دکانداروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ مقررہ 12 گھنٹوں یعنی صبح 8 سے رات 8 تک کاروبار کریں۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج لاک ڈاؤن کا تیسرا روز ہے، حکومتی احکامات کی ہدایات کی روشنی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کی مختلف شاہراؤں پر ناکے لگائے ہوئے ہیں جہاں سڑک پر چلنے والے شہریوں کو روک کر اُن سے گھروں میں نہ بیٹھنے کی وجوہات پوچھی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں لاک ڈاؤن ، ٹرانسپورٹرز پیسے کمانے کیلیے مختلف حربے استعمال کرنے لگے

اہلکاروں کی جانب سے بنا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے والے شہریوں کو واپس بھیجا جارہا ہے جبکہ کراچی کی کچھ شاہراؤں کو اہلکاروں نے گاڑیاں کھڑی کر کے مستقبل بند کردیا۔

استشنیٰ والے شعبوں کے کارکنان کو شکایات

حکومتی احکامات کی روشنی میں صحافی، میڈیا کارکنان، فلاحی اداروں کے رضا کار، پولیس اہلکار اور طبی عملے کو لاک ڈاؤن سے مستشنیٰ حاصل ہے البتہ شہر میں تعینات اہلکار مذکورہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان کو بھی روک کر اُن سے سختی سے پیش آرہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں