تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

خود کو آئیسولیٹ کیسے کریں؟ ماہر ڈاکٹر نے بتادیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز کی انچارج کورونا سیل ڈاکٹر نسیم نے خود کو آئیسولیٹ کرنے کاطریقہ بتا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے انچارج کورونا سیل ڈاکٹر نسیم نے بتایا کہ خود کو آئیسولیشن میں رکھنے کے لیے ہوا دار کمرے کا انتخاب کریں، گھر کے دیگر افراد اس کمرے میں نہ جائیں جہاں مشتبہ مریض ہو۔

ڈاکٹر نسیم کے مطابق دن میں دو بار مشتبہ مریض کا درجہ حرارت چیک کیا جائے اور کوشش کریں مشتبہ مریض کاواش روم اور برتن استعمال نہ کریں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کے اکثر مریضوں کو کسی دوا کی ضرورت نہیں ہوتی، کورونا کے مریض خود سے کوئی دوا نہ لیں۔

انچارج کورونا سیل کا کہنا تھا کہ جس شخص کو ہلکا پلکا بخار ہو اور کوئی کورونا کی علامات نہ ہوں تو وقتی طور پر پیراسٹامول وغیر استعمال کریں، اگر دو تین روز میں بخار نہ اترے تو اسپتال کا رخ کریں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر پمز اسپتال میں تمام تر تیاریاں کی جا چکی ہیں، اسپتال میں سب کچھ دستیاب ہے کسی چیز کی کمی نہیں ہے، جنوری میں 10 بستروں پر مشتمل آئیسولیشن وارڈ بنانے کی تیاری شروع کی تھی اور اب تک 30 بستروں پر مشتمل آئیسولیشن وارڈ موجود ہے تاہم ضرورت پڑنے پر مزید جگہ مختص کر لی گئی ہے۔

ڈاکٹر نسیم کے بقول اس وقت 3 وینٹی لیٹر موجود ہیں اور مزید 7 آرہے ہیں جس کے بعد اسپتال کی مجموعی استعداد 10 وینٹی لیٹر کی ہو جائے گی۔

Comments

- Advertisement -