اشتہار

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس جاری، اہم فیصلے متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس جاری ہے ، جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پرمزید فیصلے متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس جاری ہے، اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس میں عسکری اور سول اداروں کے اعلیٰ حکام چیئرمین این ڈی ایم اے ، مشیر خزانہ،وزیرمنصوبہ بندی سمیت دیگر وفاقی وزرا اور ڈاکٹر ظفر مرزا،معاونین خصوصی اطلاعات وسماجی تحفظ بھی شریک ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سمیت معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، معاون خصوصی ظفر مرزاکی کوروناکی موجودہ صورتحال اور چیئرمین این ڈی ایم اےکی کوروناسےنمٹنے کیلئےاقدامات پربریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ریلیف پیکج پربھی اجلاس میں مشاورت ہوگی اور جزوی لاک ڈاؤن کےبعدمعاشی استحکام کےاقدامات پربریفنگ دی جائے جبکہ کورونا وائرس سےنمٹنےکے لیے قومی سطح پرمزیدفیصلے متوقع ہے۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی رہنماؤں سے خطاب میں کہا تھا کہ کورونا کےباعث کرفیو لگانا ہے تو ہمیں گھروں تک کھانا پہنچانا پڑےگا، لوگوں کو گھروں تک کھانا پہنچانے کیلئے والنٹیئرز پروگرام لائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگرہمیں لاک ڈاؤن سے آگے کرفیو پر جانا ہےتو سوچنا پڑےگا، پورے ملک میں کرفیو لگاناپڑے تو ہماری کم از کم تیاری ضروری ہے، کوئی حکومت اکیلی نہیں بلکہ قوم مل کر کوروناکی جنگ لڑ سکتی ہے ، میں چاہتاہوں ہم سب ملکر کورونا کی جنگ کو جیتیں۔

خیال رہےپاکستان میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعدادایک ہزار102ہوگئی  ہے، سندھ میں سب سے زیادہ417 افراد وبا سے متاثر ہیں ،پنجاب میں323 ، بلوچستان میں117 ، گلگت بلتستان میں84،کےپی میں121 ،اسلام آباد میں25 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کوروناوائرس کے21مریض صحت یاب ہوچکے جبکہ وائرس سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد8 ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں