جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

کروناوائرس: سعودی ولی عہد کا اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اس دوران وبائی مرض ‘‘کروناوائرس‘‘ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان اور مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی گفتگو میں کروناوائرس کے انسداد کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

سعودی ولی عہد اور امریکی وزیرخارجہ نے دنیا بھر میں وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ پر اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کی روک تھام کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔

دریں اثنا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے کروناوائرس کے باعث قیمتی اموات پر گہرے دکھ کا بھی اظہار کیا۔ خیال رہے کہ جان لیوا وبائی مرض سے اس وقت پوری دنیا متاثر ہے اور اس کے خاتمے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

دنیا کے لیے بڑی خوش خبری، 1 لاکھ افراد صحت یاب ہو گئے

نہایت مہلک اور نئے وائرس COVID 19 سے جہاں دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے وہاں اب تک اس مرض سے ایک لاکھ سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

کرونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 115,668 مریض صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں، یہ افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج تھے، یا کسی جگہ آئسولیٹ تھے یا قرنطینہ میں رکھے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں