تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

کروناوائرس سے پریشان پوری دنیا کے لئے بڑی خوشخبری

لندن: برطانوی ماہرین نے ایسی کٹس تیار کی ہیں جو گھروں پر بیٹھ کر 15 منٹ میں ہی کرونا وائرس کی تشخیص کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین نے کئی روز کے مشاہدے اور مطالعے کے بعد ٹیسٹنگ کسٹس تیار کیں جن کی آزمائش کا تجربہ بھی کامیاب رہا اور  نوے فیصد درست نتائج برآمد ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق کرونا ٹیسٹنگ کٹس منظوری کے حتمی مراحل میں ہیں جیسے ہی حکومت اور محکمہ صحت اس کی منظوری دے دیں گے تو یہ عام صارف کو بھی دستیاب ہوگی۔

مزید پڑھیں: صرف 15 منٹ میں کرونا وائرس کی تشخیص ممکن

رپورٹ کے مطابق ٹیسٹنگ کٹس کی منظوری ایک دو روز میں ہوجائے گی جس کے بعد ہائی اسٹریٹ اور ایمازون اسٹور پر  یہ عام صارفین کے لیے دستیاب ہوں گی۔ برطانوی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ حکومت 35 لاکھ کٹس خرید چکی ہے جو شہریوں کو جلد ہی کم داموں کی فروخت کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس دنیا کے 197 ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے اب تک متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 87 ہزار 648 تک پہنچ گئی جبکہ اب تک 22 ہزار 30 اموات بھی ہوئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور یہ تعداد اب بڑھ کر 1 لاکھ 17 ہزار 749 تک پہنچ گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -