اسلام آباد: کرونا وائرس سے متعلق علمائےکرام نے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علما نے شرکت کی۔صدر عارف علوی نے جامعة الازہر کے فتوے سے علمائے کرام کو آگاہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق علمائے کرام سے درخواست کی گئی کہ نماز جمعہ گھروں میں پڑھنے پر زور دیا جائے۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کا واحد راستہ سماجی احتیاطی فاصلہ اختیار کرنا ہے، علمائے کرام کرونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرائیں۔انہوں نے کہا کہ جامعة الازہر کے فتوے کی روشنی میں کردار ادا کیا جائے۔
دوسری جانب علمائےکرام نے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی۔ علمائےن کرام نے بتایا کہ مذہبی اجتماعات کو منسوخ،مدرسہ طلبہ کو چھٹی دے دی ہے۔
کرونا سے نمٹنے کےلیے چین کا پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان
کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین کی ٹیم بھیجنے کا اعلان کر دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1106 تک جا پہنچی ہے ، سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے اب تک 8 افراد جاں بحق اور 21 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔