ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کوروناوائرس روکنےکامشن، موٹر ویز بند، مخصوص گاڑیوں کو داخلے کی اجازت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت مواصلات نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر کی تمام موٹرویز پر مسافر بردار گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ مواصلات اور نیشنل ہائی وے اتھارٹیز نے کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا اور تمام موٹرویز پر ہر قسم کی مسافر بردار گاڑیوں کے داخلے کو فوری طور پر مکمل بند کردیا۔

اعلامیے کے مطابق موٹرویز پر چھوٹی گاڑیاں (کاروں) کو چلنے کی اجازت ہوگی جس میں صرف دو مسافر ہی سفر کریں گے، اگر گاڑی میں دو سے زیادہ مسافر بیٹھے تو خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں دفعہ ایک سو چوالیس بھی نافذ کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 22 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ 116 کو حراست میں بھی لیا گیا۔ خیبرپختونخواہ میں بھی تجارتی مراکز، پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے جبکہ گلگلت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں نے بھی لاک ڈاؤن کردیا ہے۔

سندھ میں آج لاک ڈاؤن کا چوتھا روز تھا، صوبائی حکومت نے دو روز سے لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش اور پیٹرول پمپس کو بھی مخصوص اوقات میں کھلنے کی اجازت دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں