جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کرونا وائرس: نقصانات کے ساتھ فوائد بھی سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: کرونا وائرس نے دنیا کے تقریباً تمام ہی ممالک کو خوفزدہ کررکھا ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بین الاقوامی معیشت تنزلی کا شکار ہے البتہ ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ وبا پھیلنے کے بعد چند ایسی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں جو دنیا اور انسانوں کے لیے نہ صرف خوش گوار ہیں کہ ہمیں ان کی اشد ضرورت بھی تھی۔

کرونا وائرس سے تک اب تک دنیا کے 198 ممالک کے چار لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے جبکہ 22 ہزار سے زائد ہلاکتیں اور 1لاکھ 18 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب بھی ہوئے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے وبا قرار دیے جانے والے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے دنیا کے مختلف ممالک نے اپنے اہم شہروں کو لاک ڈاؤن کر رکھا ہے جبکہ دفاتر، تعلیمی ادارے اور شاپنگ مالز بھی بند ہیں۔

- Advertisement -

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں کرونا وائرس کے منفی اثرات دیکھنے کو ملے اُن میں کچھ ایسے مثبت اشارے بھی نظر آئے جو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔

ہاتھ دھونے کی پابندی

کرونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر کے طبی ماہرین نے لوگوں کو ہر پندرہ منٹ بعد ہاتھ دھونے کی تلقین کی ہے، اس وبا کی وجہ سے شہری باقاعدگی کے ساتھ ہاتھ دھو رہے ہیں جو اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔

امریکی ادارے ’سینٹر فور ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن‘ کے مطابق کوئی بھی جراثیم یا وائرس ہاتھ کے ذریعے ہی جسم میں داخل ہوتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ہاتھوں کو صاف رکھا جائے اور بالخصوص کھانے پینے سے پہلے ہاتھ باقاعدگی سے دھوئیں جائیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

کرونا وائرس کے سبب صنعتوں کے بند ہونے اور شہر لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی طلب کم ہوئی جس کی وجہ سے عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Image result for pertolium price decrease corona

خام تیل کی زیادہ پیداوار اور رسد کم ہونے کی وجہ سے عالمی منڈی میں قیمتوں میں واضح فرق پڑا ہے۔ اسی صورتِ حال کے پیشِ نظر پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 15 روپے فی لیٹر تک کم کی گئی ہیں۔

تیل کی قیمتیں کم ہونے سے ہونے والا معاشی فائدہ

ماہرین معاشیات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد تیل درآمد کرنے والے ملکوں کی معیشت کو اس صورت حال کا خاصا فائدہ ہو سکتا ہے اور تیل درآمد کر کے اربوں ڈالر بچا سکتا ہے۔

فضائی آلودگی میں نمایاں کمی

کرونا وائرس پھیلنے والے ممالک میں پیداواری صنعتوں کو  بند کیا گیا ہے جبکہ سڑکوں سے ٹرانسپورٹ بھی غائب ہے.

Image result for air quality index better after corona

حال ہی میں موسمیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے ادارے نے کچھ تصاویر جاری کیں تھیں جن میں بتایا گیا تھا کہ فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ہوگئی جس کی وجہ سے آلودہ شہروں کا ایئرکوالٹی انڈیکس بھی بہت بہتر ہوا۔

گھر پر بیٹھ کر کام کرنے کے مواقع اور سیکھنے کا مرحلہ

دنیا بھر کی مختلف کمپنیز اور اداروں نے اپنے ملازمین کی حفاظت کو پیش نظر رکھتے ہوئے دفاتر کو بند کر نے کا اعلان کیا اور ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ گھروں سے ہی کام کریں۔

Image result for work from home

مختلف شعبوں سے وابستہ افراد ان دنوں گھر سے بیٹھ کر کام کررہے ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں کیا، اس سے انہیں سیکھنے کے مواقع مل رہے ہٰں اور وہ ٹیلی ورکنگ کے نت نئے طریقوں سے آشنا ہورہے ہیں۔

تفریح مقامات اور شاہراؤں کی صفائی

کرونا وائرس کے تدارک کے لیے جہاں مختلف ممالک کی حکومتوں نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کی وہی شہریوں کو تفریح مقامات پر جانے سے روک دیا۔ تفریح مقامات پر عوام کے نہ جانے سے وہاں صفائی ہے جبکہ گلیاں اور شاہرائیں بھی صاف نظر آرہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں