جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

’ہم نے ایک خوبصورت شخصیت کو کھو دیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ نمی 88 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کرگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نمی آنٹی نے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز 1949 میں ریلیز ہونے والی فلم برسات سے کیا جس میں اُن کے ساتھ راج کپور اور نرگس نے بھی کام کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ نمی کا انتقال ایک روز قبل اُن کے گھر پر ہی ہوا جس کی اہل خانہ نے بھی تصدیق کردی۔

بالی ووڈ اداکار رشی کپور سمیت دیگر اداکاروں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور موت پر افسوس کا اظہار کیا۔

لیجنڈری اداکارہ دلیپ کمار اور اُن کی اہلیہ سائرہ بانو نے بھی اداکارہ نمی کو خراج تحسین پیش کیا اور اُن کی خدمات کو سراہا۔

دلیپ کمار کے اکاؤنٹ سے ہونے والے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ’دلیپ صاحب اور میں سائرہ بانو ہماری ہر دل عزیز اداکارہ نمی جی کے انتقال پر بہت زیادہ افسردہ ہیں، وہ ہمیشہ ہم سے رابطے میں رہتی تھیں، ہم نے ایک خوبصورت شخصیت کو کھو دیا‘۔

رشی کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی تمام مہربانیوں کا شکریہ نمی آنٹی، آپ ہمیشہ کپور فیملی کا حصہ رہیں، اللہ آپ کو جنت نصیب کرے، آمین‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں