اشتہار

’’خون کی ندی‘‘ اصل حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اٹاوا: کینیڈا میں ’’خون کی ندی‘‘ کا معمہ حل ہوگیا، اصل حقیقت سامنے آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ندی کا پانی سرخ نظر آرہا ہے۔ سیکڑوں صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’’خون کی ندی‘‘ قرار دیا۔

البتہ حقیقت سے پردہ اٹھ گیا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں نظر آنے والی سرخ ندی کے پانی میں خون نہیں بلکہ سیاہی ہے۔ 400 لیٹر لال سیاہی پانی میں محلول ہونے سے ندی کا رنگ تبدیل ہوگیا۔

- Advertisement -

ویڈیو پر کئی صارفین نے خوف کا اظہار کیا۔ جبکہ متعدد افراد کا کہنا تھا کہ یہ کوئی مستقبل کی آفت کی پیش گوئی ہے۔ تاہم مذکورہ منظر کسی فلمی سین سے کم نہیں ہے۔ اس طرح کے مناظر ہمیشہ ڈراموں اور فلموں میں دیکھے گئے۔

کینیڈا میں متعلقہ اداروں نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ندی کی صفائی کا کام شروع کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں