پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

خاتون کے کھانسنے پر سپر مارکیٹ انتظامیہ نے لاکھوں مالیت کی غذائی اشیاء تلف کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

پنسلوانیا : خاتون کے جان بوجھ کر کھانسنے کو سچ سمجھ کر سپر مارکیٹ انتظامیہ نے 35ہزار ڈالر کا سامان پھینک دیا، پولیس نے خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر پنسلوانیا میں قائم ایک بڑی سپر مارکیٹ میں اچانک ایک خاتون نے ازراہ مزاح کھانسنے کی زور دار آواز نکالی جس پر وہاں موجود لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔

کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر سپر مارکیٹ انتظامیہ نے احیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مارکیٹ میں موجود اشیاء خوردو نوش کا35ہزار ڈالر کا سامان تلف کردیاز جس کی مالیت پاکستانی روپے میں 50لاکھ سے زائد بنتی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق سپر مارکیٹ کو تقریباً 56 لاکھ روپے کی سبزیوں، گوشت، بیکری کے سامان سمیت دیگر اشیائے خورونوش کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

اس خاتون کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے محلے میں بھی لوگوں کو پریشان کرتی رہتی ہیں، اسٹور انتظامیہ کے مطابق خاتون نے مذاق میں جان بوجھ کر یہ عمل کیا، ہم کسی طرح کا کوئی رسک نہیں لینا چاہتے تھے، اس لیے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر تمام غذائی اشیا کو اسٹور سے باہر کردیا اور ان کی فروخت بند کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں