اشتہار

برطانوی وزیراعظم کے بعد وزیر صحت بھی کورونا وائرس کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے بعد وزیر صحت میٹ ہینکاک بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں وزیر صحت میٹ ہینکاک نے بتایا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو تنہا کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی علامات محسوس ہورہی تھیں جس پر ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے، کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے اور اب گھر سے امور انجام دے رہا ہوں۔

- Advertisement -

قبل ازیں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا ، بورس جانسن کا کہنا ہے کہ میں نے خود کو قرنطینہ کردیا ہے، چیف میڈیکل آفیسر کی ایڈوائس پر ٹیسٹ کروائے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا وائرس کا شکار

بورس جانسن نے کہا ہے کہ میں نے معمولی کھانسی اور بخار کی شکایت پر ٹیسٹ کرایا تھا ، ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنی حکومتی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔

خیال رہے برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 11,658 ہو گئی جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 578 تک جا پہنچی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 113 ہلاکتیں ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں