اشتہار

کراچی میں منفرد چوری، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لاک ڈاؤن کے دوران شہر میں منفرد چوری کی ویڈیو سامنے آگئی، خاتون نے اے ٹی ایم بوتھ سے سینی ٹائزر ڈسپنسر چوری کر لیا۔

خوف خدا سے عاری جوڑے نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اے ٹی ایم بوتھ میں لگایا گیا سینی ٹائرز ڈسپنسر چوری کر لیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اے ٹی ایم بوتھ میں صارف کے ساتھ آئی خاتون نے دیوار پر لگا سینی ٹائزر ڈسپنسر اتارا اور برقعے میں چھپا لیا۔

- Advertisement -

واقعہ شہر کے دور افتا علاقے نارتھ کراچی میں 26 مارچ بروز جمعرات پیش آیا جس کی ویڈیو میں اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے والے شخص کا چہرہ واضح ہے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران تمام بینکس کو اے ٹی ایم سہولت کو بلاتعطل جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کورونا وائرس سے بچاؤن کے لیے تمام بوتھ میں سینی ٹائزر اور ٹیشو پییر رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں