جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

برطانوی چیف میڈیکل افسر کرونا وائرس میں مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی وزیراعظم اور وزیر صحت کے بعد چیف میڈیکل افسر کرس ویٹی بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور وزیر صحت میٹ ہینکاک کے بعد چیف میڈیکل افسر کرس ویٹی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

برطانوی چیف میڈیکل افسر کرس ویٹی 7 دن کے لیے قرنطینہ میں چلے گئے، کرس ویٹی نے خود کو 7 روز کے لیے الیون ڈاؤننگ اسٹریٹ میں آئسولیٹ کرلیا۔

- Advertisement -

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرس ویٹی نے کہا کہ ’کرونا وائرس کے طبی ردعمل کے بارے میں حکومت کو مشورے دیتا رہوں گا۔‘

مزید پڑھیں: برطانوی وزیراعظم کروناوائرس کا شکار کیسے ہوئے؟

قبل ازیں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور وزیر صحت میٹ ہینکاک کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا ، بورس جانسن کا کہنا تھا کہ میں نے خود کو قرنطینہ کردیا ہے۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ میں نے معمولی کھانسی اور بخار کی شکایت پر ٹیسٹ کرایا تھا ، ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنی حکومتی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔

خیال رہے برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 11,658 ہو گئی جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 578 تک جا پہنچی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 113 ہلاکتیں ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں