کراچی: وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کرونا کا مریض گھر پر رہتا ہے تو گھر والوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے، حکومت بڑے پیمانے پر آئسولیشن رومز بنارہی ہے تاکہ وائرس کو پھیلنے نہ دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’سوال یہ ہے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو علامات محسوس ہوں تو فوری قرنطینہ میں جائیں، قرنطینہ میں طبیعت بگڑے تو فوری رابطہ کریں تاکہ طبی امداددی جاسکے، کروناوائرس جان لیوا نہیں لیکن ایک طبقے کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ مذہبی اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ مشکل تھا لیکن لوگوں کی حفاظت کے لیے کیا، کروناوائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت سے سخت اقدامات کررے ہیں، ہمیں اندازہ ہے لوگوں کو مشکلات ہورہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو وبا سے بچانے کے لیے ہی سخت فیصلے کررہے ہیں، دنیا کی صورت حال دیکھ لیں، کئی ممالک میں مکمل لاک ڈاؤن ہے،ن مذہبی اجتماعات پر پابندی کا اعلان وزیراعظم خود کرتے تو اچھا ہوتا۔