تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

چین میں کورونا وائرس سے لڑنے والی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد :کورونا وائرس سےنمٹنےکےلیے چینی ڈاکٹروں پرمشتمل خصوصی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، چین کی ٹیم 2ہفتے تک پاکستانی ڈاکٹرز کو تربیت دے گی۔

تفصیلات کے مطابق چین کے طبی ماہرین کورونا وائرس سےنمٹنےکےلیے پاکستان کی مدد کو تیار ہے ، چین کی طبی ٹیم اور کورونا سے متعلق سامان لےکرطیارہ پاکستان پہنچ گیا، چینی ٹیم کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،سیکریٹری خارجہ اور چینی سفیر نے استقبال کیا۔

خصوصی طیارہ طبی سامان، ادویات اور سرجیکل ماسک لےکرپاکستان پہنچا ہے ، چین کی ٹیم 2ہفتے تک پاکستان میں ڈاکٹرز کو تربیت دے گی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کو رونا کے خلاف چین نے بروقت مدد پہنچائی، آج آنے والے سامان میں کورونا کی تشخیص کی ایک لاکھ 5ہزار سے زائد کٹس ، 217 ونٹیلیٹرزاور50ہزار میڈیکل دستانے شامل ہیں جبکہ 20لاکھ سےزائدماسک اور 77 ہزار میڈیکل کور بھی بھیجے گئے ہیں۔

گذشتہ روز معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تیزی سے بھرپور اقدامات کررہےہیں، چینی ڈاکٹروں کی ٹیم کورونا وائرس پرحکومتی اقدامات کاجائزہ ،ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرے گی ،ان کے تجربات سے بھر پور استفادہ حاصل کیا جائے گا۔

یاد رہے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین کی ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا تھا ، چینی سفارت خانے کا کہنا تھا چین کرونا وائرس سے لڑنے میں مدد کے لیے طبی ماہرین پاکستان بھیجے گا۔

چینی نائب وزیر صحت نے کہا تھا کہ پاکستان میں وبا کی روک تھام سے متعلق معلومات شیئر کیں، چین نے ویڈیو کانفرنس سے پاکستان کو تجربے سے متعلق بتایا جبکہ وائس چیئرمین چائنہ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے لیے طبی سامان کی تیاری کر رہا ہے، چین عارضی اسپتال میں بھی مدد کرے گا۔

دوسری جانب چینی نائب وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیاں وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کر رہی ہیں۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی تھی، جس میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین کےفراہم کردہ طبی سامان سے پاکستان کی طبی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

چینی سفیر نے پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ چینی قیادت ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1296 تک جا پہنچی ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں