اشتہار

سعودی حکومت کا دفاتر میں حاضری سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکومت نے 15روز کیلئے سرکاری اور نجی اداروں کے دفاتر میں ملازمین کی حاضری سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے غیر معینہ مدت کیلئے توسیع کردی ہے۔

اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے اپنے بیان میں یہ اعلان کیا ہے کہ تمام سرکاری اداروں کے دفاتر میں حاضری پر پابندی تا اطلاع ثانی معطل رہے گی تاہم وہ ادارے جنہیں استثنیٰ دیا گیا تھا آئندہ بھی مستثنیٰ رہیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت و سلامتی کی خاطر سعودی عرب کے صحت حکام کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لے احتیاطی تدابیر کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ فیصلے کے مطابق نجی اداروں کے دفاتر میں بھی ملازمین کی حاضری تا اطلاع ثانی معطل کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر 18 مارچ کو سعودی وزارت ہیومن ریسورسز و سماجی فروغ نے اعلامیہ جاری کیا تھا کہ تمام کمپنیوں کے مرکزی دفاتر 15 دن کے لیے بند رکھے جائیں گے جس اب تا حکم ثانی توسیع کردی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں