جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

پاکستان نے کشمیری قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری بھارت پر زور ڈالے کہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث کشمیری قیدی شدید مشکلات کا شکار ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کرونا سے 2 اموات بھی ہوئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے کشمیری قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے،ہزاروں کشمیری نوجوان،صحافی،کشمیری رہنما،بھارتی جیلوں میں قید ہیں، بیشتر افراد نامعلوم مقامات پر قید کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ سینئر حریت قیادت مختلف جیلوں میں بند ہے، حریت رہنما یاسین ملک، آسیہ اندرانی دیگر جعلی الزامات پر جیلوں میں بند ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا نوٹس لے، مواصلات کی پابندیوں کو ختم، میڈیکل، ضروری سامان کی اجازت دی جائے۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ عالمی برادری بھارت پر زور ڈالے کہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے اور مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج بھی واپس بلائی جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1526 تک جا پہنچی ہے ،وائرس سے اب تک 14 افراد جاں بحق اور 29 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں