اشتہار

فلپائن، طبی عملے کا جہاز تباہ، ڈاکٹروں سمیت 8 ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

منیلا: فلپائنی دارالحکومت میں طبی عملے کو لے جانے والا جہاز گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور ڈاکٹروں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

سی این این فلپائن کے مطابق منیلا ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے والے طبی عملے کے طیارے میں ڈاکٹرز بھی سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق طیارے میں پرواز بھرتے ہی شعلے بھڑک اٹھے تھے جس کے بعد زور دار دھماکا  بھی ہوا اور پھر آگ لگ گئی۔ حکومتی ترجمان کے مطابق حادثے میں 8 مسافر، کریئو اور پائلٹ ہلاک ہوئے۔

سی این این کے مطابق طیارہ فلپائنی دارالحکومت سے جاپان کے شہر ہانیدا جارہا تھا جس میں شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے تین ڈاکٹرز، ایک مریض اور اُس کا تیماردار، پائلٹ اور دو کریئو اسٹاف بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

فلپائن کے ہلال احمر (ریڈکراس) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

محکمہ ہوا بازی اور ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق حادثے کی وجہ فی الوقت سامنے نہیں آسکی، جہاز میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے ریسکیو کا عملہ رن وے پر بھیجا گیا۔

انتظامیہ نے جہاز میں موجود تمام افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔ حادثے میں مرنے والے چند افراد ایسے بھی ہیں جن کے اعضاء جسم سے علیحدہ ہوگئے اور اُن کی شناخت بھی نہیں ہوسکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں