اشتہار

برطانوی ایئرلائن کا ملازمین کو دو ماہ کی چھٹی دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر : برطانوی فضائی کمپنی ایزی جیٹ نے اپنے تمام طیارے گراؤنڈ کرکے ملازمین کو دو ماہ کی چھٹی پر گھر بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، وزیر اعظم اور شہزادہ چارلس سمیت ہزاروں افراد میں اس جان لیوا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جس کے بعد ملک بھر لاک ڈاؤن کے احکامات جاری کردئیے گئے تھے۔

برطانیہ میں ان دنوں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے لاک ڈاؤن جاری ہے، اسی دوران برطانوی ایئر لائن ایزی جیٹ نے اپنے 344 طیارے گراؤنڈ کرکے ملازمین کو چھٹی پر بھیج دیا ہے۔

- Advertisement -

فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ تمام ملازمین کو حکومت کی جانب سے تنخواہ کی 80 فیصد رقم فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنا گزر بسر کرسکیں۔

نمائندہ اے آر وائی کے مطابق کمپنی نے دیگر ممالک میں پھنسے 45 ہزار برطانوی مسافروں کو کےلیے 650 خصوصی پروازیں چلائیں تھیں۔

ترجمان ایزی جیٹ کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے فلائٹ آپریشن روکنے کا فیصلہ موجودہ بحران میں خسارے سے بچنے کےلیے کیا گیا ہے، کرونا وارس بحران میں بہت سی ایئرلائن دیوالیہ ہونے کی صورتحال سے دوچار ہیں۔

ترجمان کے مطابق کمپنی کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کےلیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، ایزی جیٹ حکومت کے ساتھ مل کر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کام کرنے کےلیے تیار رہے گی۔

ایئرلائن نے اپنے نو ہزار ملازمین کو اسپتالوں میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے کے لیے بھی درخواست کی ہے، این ایچ ایس میں کام کرنے والوں کی تنخواہ ایئرلائن نے اپنے پاس سے اداء کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں