بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کرونا کے پیش نظر 1200 ارب روپے سے زائد کا معاشی پیکج منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کرونا وائرس کے پیش نظر 1200 ارب روپے سے زائد کا معاشی پیکج منظور کر لیا گیا، وزیراعظم کی جانب سے معاشی ریلیف پیکچ کی منظوری دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیط شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں کرونا کے پیش نظر 1200 ارب روپے سے زائد کا معاشی پیکج منظور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے معاشی ریلیف پیکچ کی منظوری دے دی گئی۔ معاشی پیکج میں یومیہ اجرت والے مزدوروں کے لیے 200 ارب روپےکی منظوری دی گئی، برآمدی شعبے اور صنعتوں کے لیے 100ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، پیکج کے تحت زراعت ،ایس ایم ایز کے لیے 100ارب روپے منظور کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 50 ارب روپے مختص کیے گئے۔ اجلاس میں سرکاری سطح پر گندم کی خریداری کے لیے 280 ارب روپے کی منظوری دی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کے لیے 70 ارب روپے کی منظوری بھی دی گئی۔

ای سی سی کے اجلاس میں 1کروڑ 20 لاکھ مستحقین خاندانوں کے لیے 100 ارب روپے سے زائد کی منظوری دی گئی، بجلی،گیس بلوں میں ریلیف کے لیے 110ارب روپے فراہم کیےجائیں گے،ہنگامی فنڈز کے لیے100 ارب روپے مختص کیے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں