اشتہار

کرونا وائرس کا خوف: خاتون نے اشیائے صرف کو نہلا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی خاتون نے کرونا وائرس سے بچنے کےلیے کھانے پینے کی اشیاء باتھ ٹب میں ڈال کر دھو دیں، اشیاء خورد و نوش دھونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی صارفین نے دلچسپ تبصرے شروع کردئیے۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے اور ہر کوئی خود کو اور دوسروں کو اس جان لیوا وائرس سے بچانے کےلیے ہر ممکن کوشش کررہا ہے لیکن کچھ افراد ایسے ہیں جو حکومتی سطح پر بتائی گئی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ اپنی تدابیر پر بھی عمل کررہے ہیں۔

ایسا ہی عمل ایک برطانوی خاتون نے بھی کیا ہے جس نے کرونا وائرس سے خود کو اہل خانہ کو بچانے کےلیے سپر اسٹور سے منگوائی گئی کھانے پینے کی اشیاء کو باورچی خانے میں رکھنے سے پہلے نہانے کے ٹب میں ڈال کر دھو دیا تاکہ اشیاء کو جراثیم سے پاک کرسکے۔

- Advertisement -

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر ہوئی میں جس میں یونانی ڈہی، ٹماٹر، زازکی، فیٹا پنیر، بروکولی، پنک لیڈی سیب اور ایک گوبھی کو ٹب میں صابن کے جاگ میں ڈوبے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایوی لنکاسٹر نامی خاتون نے کیپشن میں لکھا کہ کرونا وائرس کی عالمی وبا سے بچنے کےلیے آپ لوگ کیا احتیاطی تدابیر اپنا رہے ہیں؟ میری والدہ آرڈر پر منگوائی گئی اشیاء کو گرم پانی سے نہلا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوی لنکاسٹر کی یہ پوسٹ کو 45 ہزار صارفین نے لائک کیا جبکہ 11 ہزار صارفین نے اسے ری ٹویٹ کیا۔

اس پوسٹ ہزاروں صارفین نے دلچسپ و عجیب تبصرے کیے، ایک صارف نے کہا کہ میری والدہ بینک نوٹس کو استری کرکے ان پر موجود جراثیم کو مارنے کی کوشش کررہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں