اشتہار

کرفیو نہیں، لاک ڈاؤن ایک ہفتہ مزید کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کرفیو لگانےکا نہیں سوچ رہے لیکن لاک ڈاؤن کو سخت کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،لاک ڈاؤن ایک ہفتےکا کیا ہے اور ایک ہفتہ مزید کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے ٹیلیفونک گفتگو میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے سماجی فاصلوں کی صورتحال برقرار رکھی جائے، ہم لوگوں کو گھر سے باہر آنے کیلئے وجوہات نہیں دے رہے، ٹرانسپورٹ بند ہے، تعلیمی اداروں کی چھٹیاں کر چکےہیں وہ تمام وجوہات جن کی وجہ سے لوگ باہر آتے ہیں بند کردیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتےلوگوں کو گھر سے باہر آنےکیلئےکوئی وجہ ملے، لاک ڈاؤن کا مقصد ہے کورونا وائرس مزیدنہ پھیلے، ہمیں جارحانہ انداز میں ٹیسٹنگ کرنی ہے، ہم پہلےروزانہ 80 ٹیسٹ کر رہےتھے اب ٹیسٹنگ استعداد بڑھادی ہے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ہم نےٹيسٹنگ استعداد 2 ہزار تک کردی ہے، ہم ٹیسٹ سیمپل کی کلیکشن گھروں سے کر رہےہیں، ٹیسٹ سیمپل کلیکٹ کرنے والوں کی تربیت کی ضرورت ہے،جب 26 کو پہلاکیس آیاتھا تو 27فروری کواجلاس میں کہاتھاٹیسٹنگ کٹس نہیں لیکن آغاخان اور انڈس اسپتال کا شکر گزارہوں کہ انہوں نےکٹس فراہم کیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پہلےاجلاس کے 3دن بعد سندھ میں ٹیسٹنگ کٹس میسر تھیں، کراچی بڑا شہر ہے 4، 5جگہوں پر گاڑیوں میں ٹیسٹنگ کی سہولت دی، ٹیسٹنگ بہت ضروری ہے اور ہمیں ٹیسٹنگ کی استعداد کو بڑھانا ہے، ٹیسٹنگ مشینیں وہاں پہنچادیں جہاں لیبارٹریز میں سہولت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں