جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے کہنی سے اخروٹ توڑ کر ورلڈ ریکارڈ بنالیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو  نہ صرف اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیتے ہیں بلکہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کرتے ہیں۔

پاکستانی مارشل آ رٹسٹ نے ایسا ہی انوکھا کارنامہ سرانجام دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا ہے، محمد راشد نے حیران کن طور پر میز پر رکھے 256 اخروٹ کو اپنی کہنی سے توڑا ہے۔

جوشیلے نوجوان نے میز پر رکھے دو سو پچھتّر اخروٹ اپنی کہنی سے ایک منٹ میں توڑے ہیں،  اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی مارشل آرٹسٹ پربھاکر ریڈی کے پاس تھا جنہوں نے ایک منٹ میں 229 اخروٹ توڑے تھے۔

- Advertisement -

محمد راشد نے 256 اخروٹ کہنی سے توڑنے کا ریکارڈ دسمبر 2019 بنایا تھا، راشد اس سے قبل متعدد عالمی ریکارڈ قائم کرچکے ہیں جس میں سر سے اخروٹ اور ناریل توڑنا اور کہنی سے ٹن کے خالی ڈبے توڑنا شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں