اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کرونا کے مشتبہ مریضوں کی پکڑ دھکڑ سے اجتناب کیا جائے، ظفر مرزا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کرونا کے مشتبہ مریضوں کی پکڑ دھکڑ سے اجتناب کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ ملی ہیں کہ کرونا مریضوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جارہا ہے، کرونا مریضوں کے پیچھے پولیس، ایڈمنسٹریشن بھاگتی ہے، ایسا رہا تو کرونا مریض ڈر جائیں گے اور سامنے نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نامناسب طریقے سے لوگوں کی پکڑ دھکڑ کی جارہی ہے جو درست نہیں ہے، گزارش کرتا ہوں مشتبہ مریضوں کی پکڑ دھکڑ سے اجتناب کریں۔

ظفر مرزا نے کہا کہ آنے والے ہفتے میں ٹیسٹ کی استعداد بڑھ جائے گی، 15 اپریل تک 9 لاکھ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہوگی، ادویات کی فراہمی کرنی ہے اور بنانی بھی ہیں، دکانوں اور کارخانوں سے متعلق گائیڈ لائن کل ویب سائٹ پر آجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مجموعی 15 ہزار 709 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق 1865 افراد کرونا سے متاثر ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق پنجاب میں 652 اور سندھ میں 627 کرونا وائرس کے مریض ہیں، صحت یاب ہونے والوں میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، 58 افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے 861 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ملک بھر میں کرونا سے اب تک 25 مریضوں کا انتقال ہوا ہے، اس وقت میں ملک بھر میں 8 ہزار 606 افراد قرنطینہ میں موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں