تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

پاکستان میں کورونا کا علاج کیسے ممکن؟ ماہر ڈاکٹر نے بتا دیا

اسلام آباد: بون میرو ٹرانسپلانٹ کے ماہر ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا علاج اسی طرح ممکن ہےجس طرح چین نےدنیا کو بتایا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر شمسی نے بتایا کہ چین نےکورونا کے صحتیاب مریضوں کاپلازما نکال کربیمار مریضوں کو لگایا، چین نےاس تجربے سےفائدہ اٹھایا اورمریضوں کی تعداد کم کی۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ خسرہ جیسی بیماریوں کا علاج بھی اسی طریقے سےکیاجاتا تھا جب کہ ایبولا اور سوائن فلو جیسی بیماریوں کا علاج بھی پلازما کے ذریعے کیا گیا۔

انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان میں اس وقت کورونا کے صحتیاب مریض ہیں جن کا پلازما رکھ لینا چاہیے، کورونا کے80 فیصدصحتیاب مریضوں کا پلازما علاج کیلئے بہترین ہوگا، پلازما عطیہ کرنےسےکسی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، چین نے200 ایم ایل پلازما دو سے تین مرتبہ متاثرہ مریضوں کو لگایا جب کہ 600ایم ایل پلازما ایک بار ہی متاثرہ لوگوں کو لگایا اور وہ ٹھیک ہوگئے، ہماری کوشش ہوگی ہم بھی ایک ہی مرتبہ600ایم ایل پلازما لگائیں۔

ڈاکٹر طاہر شمشی نے کہا کہ آئندہ8دنوں میں ہمیں اندازہ ہوجائےگاہم کس طرف جارہےہیں، امریکا میں ڈیڑھ ہفتےمیں ڈیڑھ لاکھ لوگ متاثرہوئےدیگرممالک میں ایسانہیں ہوا، آئندہ منگل تک ہم پاکستان میں مریضوں کی رفتارکاتعین کرلیں گے، حکومتی ہدایات پرسختی سےعمل کیاجائے،ہاتھ بار بار دھوئیں۔

Comments

- Advertisement -