اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

آئندہ 2 ہفتے امریکا کے لیے بہت دردناک ہوں گے: ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آیندہ 2 ہفتے امریکا کے لیے بہت دردناک ہوں گے، لیکن بہت کم عرصے میں کرونا کے خلاف جنگ جیت کر دکھائیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ مجھے مذہبی رہنماؤں کی مکمل حمایت حاصل ہے، ہم کرونا کے خلاف جنگ جیت کر دکھائیں گے، امریکی محکمہ خارجہ تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ 50 ملکوں سے اب تک 25 ہزار امریکیوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے، یہ محکمہ خارجہ کا سب سے بڑا آپریشن ہے، امریکی ڈاکٹر اور نرسنگ اسٹاف بھی بہادری سے خدمات سر انجام دے رہا ہے۔

- Advertisement -

ٹرمپ نے بتایا کہ تمام ریاستوں میں وینٹی لیٹرز سمیت طبی سامان کی کمی پوری کی جا رہی ہے، چند منٹ میں کرونا ٹیسٹ کرنے والی کٹ متعارف کرائی جا رہی ہے، اگر بر وقت اقدامات نہ کرتے تو 2 ملین تک امریکی ہلاک ہو جاتے، نیویارک میں بڑی تعداد میں وینٹی لیٹرز، اضافی ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف بھجوا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میرے مواخذے کے پیچھے سیاست دانوں نے وقت ضائع کیا، میری توجہ قومی امور سے ہٹا کر مواخذے پر لگانے کی کوشش کی گئی، ایف بی آئی کی رپورٹ میں کچھ ثابت نہیں ہو سکا۔

خیال رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 2 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 742 افراد جان سے گئے، ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 883 ہو گئی، ساڑھے 24 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں