اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

150 ارب روپے لوگوں کو کیش ٹرانسفر کریں گے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے 8 سے10کروڑ لوگ بری طرح متاثرہوں گے، ہم نےفیصلہ کیا ہے150 ارب روپے لوگوں کو کیش ٹرانسفر کریں۔

ڈیم فنڈ کے پیسے استعمال نہیں ہوں گے

پرائم منسٹر کورونا ریلیف فنڈ کے سلسلے میں اے آر وائی نیٹ ورک کی ٹیلی تھون میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈیم فنڈکےلیےسابق چیف جسٹس نےفنڈریزنگ کی، ڈیم کاپیسہ موجودہےابھی استعمال نہیں ہوا اور اسے کورونا ریلیف فنڈ میں استعمال نہین کیا جائے گا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ میں پہلےبھی فنڈریزنگ کرسکتاتھا لیکن ہم نےتیاری کی، فنڈ ان پرخرچ ہوگا جو کورونا وائرس کی وجہ سے بےروزگار ہوگئےہیں، پیسہ ان لوگوں پرخرچ ہوگاجو رجسٹرڈنہیں ہیں، امریکا اور یورپ میں مزدور رجسٹرڈہیں ان کی سوشل سیکیورٹی ہے لیکن پاکستان میں80فیصد مزدور رجسٹرڈہی نہیں ہیں۔

ریلیف فنڈ کی ضرورت کیوں؟

وزیراعظم عمران خان نے ریلیف فنڈ کی ضرورت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا نےکورونا سےمتعلق ریلیف پیکج 2200 ارب ڈالر کادیاہے، ہم نے اپنی طرف سے پاکستان کاسب سے بڑا پیکج 8 ارب ڈالر دیا ہے، ہم نے اپنے وسائل کے مطابق 8 ارب ڈالر کاریلیف پیکج دیا، پاکستان معاشی طور پرمشکلات کاشکار رہاہے اب 2200 ارب ڈالر اور8 ارب ڈالر کا موازنہ آپ دیکھ لیں، پاکستان میں خیرات دینےوالوں کی تعدادسب سے زیادہ ہےمجھے امید ہے آپ لوگ بھرپور تعاون کریں گے۔

احساس فیس بک پیج

وزیراعظم نے بتایا کہ احساس فیس بک پیج کل لانچ کر رہےہیں، پاکستان میں جہاں بھی راشن کی ضرورت ہوگی اس کی نشاندہی کی جائےگی، فیس بک پیج کے ذریعےہم خیراتی اداروں اور سوشل ورکرز کو گائیڈ کریں گے، خیراتی اداروں اور سوشل ورکرز کو بتائیں گے کہ یہاں مدد کی ضرورت ہے۔

عوام کو ڈنڈنے نہ ماریں

وزیراعظم عمران خان نے گھروں سے باہر نکلنے والے افراد کو ڈنڈے نہ مارنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ان افراد کو سمجھائیں، یہ سمجھ جائیں گے، ڈنڈے سے اور لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے سے جنگ نہیں جیتیں گے اگر ہم لاک ڈاؤن کرکے لوگوں کو گھروں میں بند کریں گے اور انہیں کھانا نہیں پہنچائیں گے تو وبا کو شکست نہیں دے سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں