اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

سعودی عرب کا تارکین وطن کے لیے اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کی بندش کے باعث مملکت میں پھنسے غیر ملکیوں کو وطن واپس بھیجنے کی سہولت مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ وہ افراد جن کے معاہدے ختم ہوگئے ہیں یا وہ اپنی مرضی سے موجودہ حالات میں وطن لوٹنا چاہتے ہیں تو انہیں سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

اس حوالے سے وزارت نے متعلقہ اداروں کو ہدایا دیں ہیں کہ وہ تارکین وطن جو ملازمت کی مدت ختم ہونے اور ہنگامی صورتحال کے پیش نظر مملکت میں پھنسے ہوئے ہیں انہیں پہلی فرصت میں وطن واپس جانے کے مواقع دیے جائیں۔

- Advertisement -

وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کا یہ اقدام انسانی ہمدری کی بنیاد پر کیا گیا ہے کیونکہ سعودی حکومت تارکین وطن کے لیے کوئی مشکلات کھڑی نہیں کرنا چاہتی بلکہ انسانیت نواز پالیسی کے تحت سہولیات فراہم کرنے کی خواہاں ہے۔

وزارت کا مزید کہنا ہے کہ بعض تارکین وطن کو واپس بھجوانے کے لیے متعلقہ سرکاری اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سعودی عرب نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بند کررکھا ہے جب کہ ہنگامی صورتحال میں کئی تارکین وطن واپس جانے کے لیے حکومت سے اقدامات کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں