تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

کوروناریلیف ٹائیگر فورس کی زبردست پذیرائی،ایک دن میں 2 لاکھ سے زائد نوجوان رجسٹرڈ

اسلام آباد: کوروناریلیف ٹائیگر فورس میں ملک بھر سے  ایک دن میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کرا لی۔

تفصیلات کے مطابق کوروناریلیف ٹائیگر فورس کی ملک بھر کےنوجوانوں میں زبردست پذیرائی ہوئی، ایک دن میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کرا لی۔

رجسٹریشن کے نام پر عوام کو لوٹنے والے جعلساز عناصر بھی سرگرم ہیں اور نوجوانوں کو رجسٹریشن کےلئےجعلی ٹیلی فون کالز موصول ہونا بھی شروع ہوگئی ہے۔

کال میں تنخواہ،موٹر سائیکل اور وردی فراہم کرنے کا جھانسہ دیا جا رہا ہے اور جعلساز عناصر رجسٹریشن ایزی پیسہ کے ذریعے پیسے بھیجنے کا کہہ رہے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اےسائبر کرائم سمیت متعلقہ اداروں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

عثمان ڈار نےفیک کال کرنے والی کی گفتگو اور فون نمبر میڈیا پر جاری کر دیا اور نوجوانوں سے کسی قسم کی فیک ٹیلی فونک گفتگو سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن صرف اورصرف سٹیزن پورٹل سےہو گی، سوشل میڈیا پر رجسٹریشن کے دیگر تمام طریقہ کاراور فارم جعلی ہیں، رجسٹریشن کےنام پر کسی نوجوان سے رقم کا تقاضا نہیں کیا جا رہا۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔