اشتہار

کروناوائرس بحران: کویتی عوام کےلیے حکومت کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی : کویت نے جان لیوا کرونا وائرس کے نقصانات کم کرنے کےلیے ریلیف پروگرام جاری کردیا جس کے تحت سرکاری پابندیوں سے متاثر ہونے والے کمپنیوں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت کی کابینہ نے چین سے پھیلنے والے ہلاکت خیز وائرس کرونا کے نقصانات کو کم کرنے کےلیے ریلیف پروگرام جاری کرنے کردیا، مذکورہ پروگرام کے تحت ان اداروں کی معاونت کی جائے جو پابندیوں کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔

حکومت نے چھوٹی کمپنیوں کے مالکان کو ریلیف پروگرام کے تحت معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کے نقصان کی بھی تلافی کی جاسکے۔

- Advertisement -

کویتی حکومت ریلیف پروگرام کے ذریعے متاثر ہونے والے ملازمین کے نقصانات کو کم کرنا چاہتی ہے جس کےلیے انہیں اشیاء صرف اور طبی ضروریات کا سامان و ادویہ اصل قیمت میں فراہم کی جائے گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ان مالکان اور ملازمین کو طویل مدتی قرضے آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کویت میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، ریاست میں ابھی تک کرونا وائرس 317 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس میں سے 81 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں